امریکی نائب صدر کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد تک ‘کور فلائٹ’ بھی آپریٹ ہوئی
ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے پاکستان تک ہوبہو "کور فلائٹ” بھی آپریٹ کی گئی۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ پر کال سائن "SAM091” کے اس طیارے کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ 9500 سے زائد صارفین نے ٹریک کیا۔
یہ طیارہ امریکی میری لینڈ سے صبح 8:41 بجے روانہ ہوا اور پیرس میں نائب صدر کے طیارے سے 10 منٹ قبل رات 9:23 بجے لینڈ ہوا۔
امریکی نائب صدر کے خصوصی طیارے سے 2 منٹ قبل پیرس کے مقامی وقت رات 11:58 بجے امریکی ائیر فورس کی اس کور فلائٹ نے اسلام آباد کیلئے اڑان بھری، حدرفتار کم ہونے کی وجہ سے وہ امریکی نائب صدر کے طیارے سے پیچھے رہا۔
طیارہ نائب صدر کی پرواز کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا، جس وقت امریکی نائب صدر کا طیارہ اسلام آباد لینڈ ہوا تو کور فلائٹ پاکستان میں اسکردو سے ہوتے ہوئے لداخ کے قریب سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔
طیارہ بھارتی فضائی حدود میں لہہ سے ہوتے ہوئے چین میں داخل ہوا اور پھر ٹرانسپونڈر بند کرلیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایسا ائیرفورسز کے ہائی پروفائل مشنز یا آپریشنز میں لازم ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں