کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی، وزیر اعظم کا خراج عقیدت

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی آج 27 ویں برسی ہے۔

5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کو قوم سلام پی کرتی ہے۔

شہید قومی ہیرو کے مزار پر صبح پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

 

کرنل شیرخان شہید نشانِ حیدر کی برسی پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید کی لازوال قربانی پاکستان کی عسکری تاریخ کا درخشاں باب ہے، یہ قربانی مادرِ وطن سے وفاداری اور شجاعت کی اعلیٰ ترین روایات کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یہ عظیم قربانی یاد دلاتی ہے کہ ہماری آزادی اور خود مختاری ہمارے شہداء کے مقدس خون کی مرہونِ منت ہے۔ بیرونی یا اندرونی خطرے کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے