پاسداران انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کردی

تہران: پاسداران انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔

امریکی جہاز گرانے کے بعد ایک  بیان پاسداران انقلاب نے کہا کہ  آج امریکا کیلئے سیاہ دن ہے، نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5  ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے۔

 پاسداران انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز کے سبب ایرانی حدود دشمن کیلئےخطرناک بن چکی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانےکی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں امریکی جہاز کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے