پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا دعویٰ جھوٹ ، اجے ساہنی

بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کردی۔اجے ساہنی نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ نقصان 20 فیصد سے بہت کم ہے۔

بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات میں سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتی ہے اور موجودہ صورت حال میں بھارت واضح طور پر ہار رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے