ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپیئن شپ، پاکستان نے پہلی کامیابی سمیٹ لی
ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 17 چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔
بھوٹان میں کھیلے جارہے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن انڈر 17 چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 1-0 سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی ہے۔
اس میچ میں پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ دوسرے ہاف میں پاکستان کی جانب سے محمد طلحٰہ نے 81 ویں منٹ میں اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔
پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان کے خلاف کھیلے گی ،25 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم نے 2011 میں اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں