مسٹری اسپنر ابرار احمد کا دورہ ویسٹ انڈیز پر جانا دی ہنڈریڈ لیگ سے مشروط
پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ کی سیریز میں حصہ لینا ہے، تاحال سیریز کیلئے مسٹری اسپنر ابرار احمد کی شرکت کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کسی فیصلے تک نہیں پہنچ سکی۔
دی ہنڈریڈ لیگ میں دائیں ہاتھ کے اسپنر کا سن رائزز لیڈز کیساتھ ایک لاکھ نوے ہزار پاؤنڈ کا معاہدہ ہے،21 جولائی سے 16 اگست 2026 تک دی ہنڈریڈ لیگ کا انعقاد انگلینڈ میں ہوگا۔
اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابرار احمد کو دی ہنڈریڈ کیلئے اجازت دے دی تو اس کا مطلب ہوگا کہ مسڑی اسپنرز ویسٹ انڈیز کے دورے کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ البتہ ابرار احمد انگلینڈ کے تین ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب رہیں گے۔
پاکستان کو انگلینڈ میں 19 اگست سے 13ستمبر 2026 تک تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں ۔27 سال کے ابرار احمد کو دورہ بنگلا دیش میں منتخب نہیں کیا گیا تھا، ابرار احمد نے پاکستان کیلئے آخری ٹیسٹ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلا تھا۔
ابرار احمد نے پاکستان کیلئے 10 ٹیسٹ میچوں میں34.34 کی اوسط سے 46 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں