چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شبلی فراز کا چیئرمین سینیٹ کو خط
اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا شاندار اعلان
شبلی فراز کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
خط میں درخواست کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل جلد از جلد کی جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں