پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: رضوان کے بعد سعود شکیل کی شرکت بھی مشکوک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے فٹنس مسائل کے باعث ان کے قومی اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کی انجری سے ری کوری پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ کرکٹر کے متبادل کے طور پر کیمپ میں مڈل آرڈر بیٹر کو بلایا جا رہا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق انجری مسائل کے باعث سلیکٹرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں مجبوراً زیادہ تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں، سعود شکیل سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بھی ان فٹ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، محمد رضوان کے متبادل کے طور پر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستان ریڈ بال کیمپ جاری ہے، ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑی آج ایل سی سی گراؤنڈ میں سیناریو میچ کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے