ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین چیمپئن شپ کیلئے چین گئی ہے: صدر پی ایچ ایف
صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہےکہ قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے لیے چین گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طارق بگٹی نے کہا کہ ہمیں دلاسہ دیا گیا ہےکہ پیسا مل جائےگا، ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف ہاکی کے لیے خصوصی گرانٹ دیں۔ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا، وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہتر ہیں۔
صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔آئی جی سندھ کو ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا چارج لینےکے لیے خط لکھ رہے ہیں، متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں