فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248 کھلاڑیوں کی شمولیت، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوگئے،  رواں ایونٹ میں  مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر  1248 کھلاڑی شامل ہوں گے  جس کے ساتھ ہی رواں ایونٹ فیفاورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا۔

357 کھلاڑی پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ کھیل چکے جبکہ  891 کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے۔

لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کو  تیار ہیں۔ 4 ممالک کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں شامل ہیں۔

فیفا ورلڈکپ 2026  میں سب سے کم عمر کھلاڑی 17 سال جبکہ سب سے عمر رسیدہ 43 سال کا کھلاڑی شامل ہے۔

ایونٹ میں شریک 7 کھلاڑیوں کی عمر 40 سے زائد اور  انڈر 20 کے 22  پلیئرز شریک ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے