پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران حادثہ، سر پر گیند لگنے سے پلیئر شدید زخمی

کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ پریکٹس پر بولنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے پلیئر شدید زخمی ہوگیا۔

گیند لگنے کے بعد پلیئر بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں اداسی چھا گئی جب کہ پریکٹس بھی روک دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے