رسل برانڈ کی سزا پر ایلون مسک برہم، عدالتی فیصلے کو مشکوک قرار دے دیا
معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رسل برانڈ کی سزا سے متعلق ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مقدمے میں استعمال کیے گئے قانونی معیار کو عجیب قرار دیا۔اس سے قبل امریکی ٹی وی میزبان میگن کیلی بھی جیوری کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی تھیں۔واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم عدالت نے انہیں دو دیگر زیادتی کے الزامات سمیت مجموعی طور پر تین الزامات سے بری کردیا۔رسل برانڈ مقدمے کی کارروائی کے دوران اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے رہےا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں