بہن کے انتقال نے میرا کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے:میرا کی والدہ

پاکستانی اداکارہ میرا کی والدہ اپنی چھوٹی بیٹی شائستہ کی کینسر کے باعث موت اور بیماری کے دوران ان کی جانب سے برداشت کی جانے والی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں میرا کی والدہ نے بتایا کہ شائستہ نے انتہائی بہادری کے ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا، تاہم بیماری کے باعث ان کی جسمانی حالت مسلسل بگڑتی چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ شائستہ کا بایاں بازو مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ چکا تھا، جبکہ تقریباً تین ماہ قبل شدید خون بہنے کے باعث انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اس واقعے کے بعد ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ صحت یاب نہ ہوسکیں۔اداکارہ کی والدہ کے مطابق میرا اپنی چھوٹی بہن سے بے حد محبت کرتی تھیں۔ لندن میں تعلیم کے دوران شائستہ کی فیس سمیت ان کے تمام اخراجات بھی میرا خود برداشت کرتی رہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہن کے انتقال کی خبر نے میرا کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔میرا کی خواہش تھی کہ شائستہ کو علاج کے لیے پاکستان منتقل کیا جائے، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی تشویش ناک طبی حالت کے پیش نظر سفر کی اجازت نہیں دی تھی۔بیٹی کی جدائی اور بیماری کے آخری ایام کو یاد کرتے ہوئے میرا کی والدہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے