ناسا کو خلائی مخلوق کے سگنل ملنے کا دعویٰ

امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا نے خلائی مخلوق دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پروکسیما سینٹوری ستارے کے قریب سے اہم ریڈیو سگنلز موصول ہوئے ہیں، جن کا جائزہ سائنسدانوں کی ٹیم لے رہی ہے۔

 

سائمن ہالینڈ، جو کہ ناسا سے منسلک ایک فلم ساز ہیں، کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ٹیلی اسکوپ کے ذریعے خلائی مخلوق کی زندگی کے آثار دریافت کیے ہیں۔ ان کے مطابق، ایک ماہ کے اندر تصاویر اور ویڈیوز جاری کردی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ پانچ گھنٹے طویل ریڈیو ویوز ایلین کی موجودگی کا اشارہ کرتی ہیں، جو کہ زمین سے 4.2 نوری سال دور واقع ہیں۔ یہ طرز کے سگنلز اس سے قبل 2019 میں بھی موصول ہوئے تھے، مگر اس وقت کی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث سائنسدانوں نے انہیں ریڈیو ویو پولوشن قرار دیا تھا۔

اگر یہ سگنلز واقعی کسی خلائی مخلوق کی طرف سے ہیں، تو یہ انسانی علم کے لیے ایک نئی سمت کا آغاز ہوگا اور ہماری کائنات کے بارے میں سوچنے کے انداز کو تبدیل کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے