بنگلہ دیش کا دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

ڈھاکہ(گل بات) بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔بنگلہ دیشی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بنگلہ دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویہ رکھتا ہے۔ہمایوں کبیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں بنگلہ دیش قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا، جبکہ پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور دونوں ممالک کے عوامی روابط بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے