عرفان صادق تارڑ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب مقرر
لاہور: پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
اس سے قبل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کے جج نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ عرفان صادق تارڑ اس سے قبل پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں