سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیب کے سابق چیئرمین جاوید اقبال سرکاری پروٹوکول استعمال کررہے تھے، انہیں 4 پولیس اہلکار اور سرکاری گاڑی دی گئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے