وینا ملک کی ٹی وی اسکرین پر واپسی، نئی شکل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ وینا ملک نے طویل عرصے بعد ایک نئے مارننگ شو کے ذریعے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کر لی ہے۔ ان کی نئی اسکرین اپیئرنس سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔وینا ملک نے نجی نیوز چینل پر ’وینا ہے نا‘ کے نام سے اپنے نئے مارننگ شو کا آغاز کیا ہے، جو فضا علی کے پروگرام ’مارننگ ود فضا علی‘ کے اختتام کے بعد نشر کیا جا رہا ہے۔اداکارہ کی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں صارفین ان کے بدلے ہوئے ظاہری انداز پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔بعض صارفین نے وینا ملک کے وزن میں اضافے اور چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر تبصرے کیے، جبکہ کئی مداحوں نے ان کی ٹیلی ویژن پر واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے