بھارت نے کشمیر ریجن میں قائم تما م ڈیمز کے سپیل ویز کھول دئیے
بھارت کی جانب سے دریاؤں پر قائم ڈیموں سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بھارت نے چمیرا ڈیم نمبر 1 سے بڑے پیمانے پر پانی خارج کیا ہے، جسے ماہرین پاکستان کے خلاف ’’آبی جارحیت‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر ریجن میں قائم ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور وہاں سے تقریباً دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ واضح نہیں کیا کہ پانی کا یہ اخراج ایک ہی بار میں ہوگا یا مرحلہ وار کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں