اجے دیوگن کو سیٹ پر ’ہیلو‘ نہ کہنے پر معروف اداکار کو فلم سے نکال دیا گیا
بالی وڈ کے معروف اداکار وجے راز نے الزام عائد کیا ہے کہ ساتھی اداکار اجے دیوگن کو سیٹ پر ’ہیلو‘ نہ کہنے پر انہیں فلم سن آف سردار 2 سے نکال دیا گیا۔
2012 میں ریلیز ہونے والی فلم سن آف سردار کو کافی پذیرائی ملی تھی اور اب 12 سال بعد اس کا سیکوئل بنایا جارہے۔اس فلم میں ایک بار پھر اجے دیوگن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وجے راز نے حال ہی میں الزام لگایا کہ سن آف سردار 2 کے پروڈیوسر نے انہیں 30 منٹ کے اندر فلم سے نکال دیا کیونکہ انہوں نے سیٹ پر اجے دیوگن کو ہیلو نہیں کیا۔وجے راز نے بتایا کہ میں سن آف سردار 2 کے سیٹ پر وقت سے پہلے پہنچ گیا تھا، میں نے اجے دیوگن کو ہیلو نہیں کیا کیونکہ وہ مصروف تھے اور میں پھر سیٹ پر موجود اپنے دوستوں سے بات کرنے لگ گیا۔ تاہم 30 منٹ بعد فلم کے پروڈیوسر کمار منگت میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ فلم سے نکل جائیں، ہم آپ کو نکال رہے ہیں۔
وجے راز نے کہا کہ میری طرف سے صرف یہ کوتاہی ہوئی کہ میں نے سیٹ پر اجے دیوگن کو ہیلو نہیں کیا اور پھر مجھے سیٹ پر پہنچنے کے 30 منٹ کے اندر فلم سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب پروڈیوسر کمار منگت نے وجے راز کے الزام کو مسترد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمار منگت کا کہنا ہے کہ وجے کو کاسٹ اور عملے کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر فلم سے نکالا گیا ہے، وجے نے بڑے کمرے اور ایک وینٹی وین کا بھی اضافی مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن وہ شخص نہیں جو لوگوں کے ہیلو ہائے کا انتظار کرتا ہے۔ وہ تخلیقی دماغ والے لوگوں سے گھرا رہنا پسند کرتا ہے اور ہر ایک کے ساتھ احترام سے پیش آتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں