ایچ ای سی : 39.5 ارب روپے مختص، 11نئے دانش سکول بنانےکا بھی اعلان

وفاقی بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے انتالیس اعشاریہ پانچ ارب  روپے مختص کیےگئے ہیں۔بے نظير انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ خاندانوں تک بڑھایا جائےگا۔

حکومت کی جانب سے 11 نئے دانش سکول بنانے کا بھی اعلان  کیا گیا ہے، ان میں سے تین دانش سکول آزاد کشمیر، تین گلگت بلستان، چار بلوچستان اور ایک اسلام آباد میں قائم ہوگا، اس کے لیے نو اعشاریہ آٹھ ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر نو کے لیے بھی تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کے مطابق بے نظير انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ خاندانوں تک بڑھایا جائےگا، پروگرام کے بجٹ میں 21 فیصد اضافہ کرکے 716 ارب کرنےکی تجویز ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے