بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل
سابق وزیر اعظم بے نظیر اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹوں، شوہر اور دنبوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔
انسٹاگرام پر بختاور بھٹو زرداری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مختلف پوسٹس شیئر کیں، انہوں نے عید لُک شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو بھورے بادامی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے شوہر محمود چوہدری سمیت تینوں بیٹے سیاہ ویسٹ کوٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں