عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کےلئے تیار ہیں،سینیٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے، احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے لیے کھلے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پاکستان کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نےکہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا، رعایت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے، اگر کوئی سامنے نہ آیا تو اب میں برداشت نہیں کروں گا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے