خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،دہشت گرد قاری سمیت 5 ہلاک
خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز 28 اور 29 جولائی کو کیے گئے۔سکیورٹی فورسز نے مہمند میں مشترکہ آپریشن کیا جس میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد قاری سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے ،مہمند میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر کے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کا اہلکار ابرار حسین شہید بھی شہید ہو گیا ۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آپریشن میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد صفت اللّٰہ عرف ملا منصور ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہوئے۔دہشت گرد صفت اللّٰہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش بم حملے کی سہولت کاری میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تیسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، جہاں فتنہ الخوارج کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز امن و استحکام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں