وزیراعظم کا پلاننگ کمیشن کے ممبران کی کارگردگی پر عدم اطمینان ،بڑے فیصلے کر لیے

وزیراعظم کا پلاننگ کمیشن کے ممبران کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اظہار، وفاقی حکومت نے ملکی معاشی وسماجی ترقی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی معاشی وسماجی ترقی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ پلاننگ کمیشن کے ممبران اور چیف اکانومسٹ اوپن مارکیٹ سے تعینات کیے جائیں گے جس کیلئے وفاقی کابینہ نے 20لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ممبران تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ممبران کی حتمی تنخواہ اورمراعات طے کرنے کا اختیار وزیراعظم کو دیدیاگیا ہے ۔
پلاننگ کمیشن کے ممبران انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی تعینات کئے جاسکیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں پلاننگ کمیشن کے ممبران ایم پی ون سکیل میں تعینات نہیں ہونگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطورچیئر مین پلاننگ کمیشن ادارے کی کارگردگی بہتر بنانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ پلاننگ کمیشن ملکی معاشی وسماجی ترقی کا ایپکس تھنک ٹینک 12ممبران پر مشتمل ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے