وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے حملے میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے حوالدار جمشید خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل سد باب تک ہمارے عزم اور جنگ جاری رہے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں