ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، جنگ جلد ختم ہونے کی پیشگوئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ تاہم، ان کے بقول فوجی کارروائیوں کے باعث تہران کے ساتھ مذاکرات کا عمل مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔امریکی ریاست ایریزونا کے شہر بُل ہیڈ سٹی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام اور فضائی دفاعی صلاحیتوں سے محروم ہوچکا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی قیادت کی پہلی سطح ختم ہوچکی ہے، اس کے بعد منتخب کیے جانے والے دوسرے درجے کے رہنما بھی مارے گئے، جبکہ تیسری سطح کی قیادت میں سے بھی نصف ہلاک ہوچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق بعض افراد نے ان سے مزید حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے اس وعدے پر عمل کیا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں اس جانب بھی اشارہ کیا کہ فوجی حملوں کے نتیجے میں ایران کے ساتھ مذاکرات مزید مشکل ہوگئے ہیں۔ ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ جلد ختم ہونے کی پیشگوئی کے باوجود سفارتی عمل کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پٹرول مہنگا ہونے کا پہلے ہی اندازہ تھا، تاہم قیمتوں میں اضافے کی شدت ان کی توقع سے زیادہ رہی۔امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے