رکن اسمبلی شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا،ہسپتال داخل
تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مرورت کورونا میں مبتلا ہوگئے۔شیرافضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔
شیرافضل مروت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ میں کورونا میں مبتلا ہوں۔ مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سےہسپتال میں داخل ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں