آئینی ترمیم میں خیبر پختونخوا کانام تبدیل کیاجائے،اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مجوزہ آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام صرف پختونخوا کرنے کا مطالبہ جبکہ ترمیم میں آئینی عہدیداروں کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کا بھی اعلان کیا ہے ۔

ایمل ولی خان کی زیر صدرات عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس باچا خان مرکز میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے جو شخصی آزادی اور اٹھارہویں ترمیم کے لیے نقصاندہ ہو، جبکہ سیاسی کارکنان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

اجلاس کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ بنیادی حقوق اور جمہوری اصولوں کے خلاف کوئی بھی ترمیم قابل قبول نہیں۔

تاہم وفاقی آئینی عدالت کا قیام پارٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لیے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں اور اس کی حمایت کریں گے،عوامی نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم اگر لانی ہے تو اس میں خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرتے ہوئے صرف پختونخوا رکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے