آئی پی پیز کے آڈٹ سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں اہم انکشافات

وفاقی وزیر برائے پاور اویس احمد خان لغاری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس میں آئی پی پیز کے فارنزک سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن کے اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دور میں محمد علی کی رپورٹ میں آئی پی پیز کا آڈٹ کرنے کا کہا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت نے تحقیقات کے بجائے آئی پی پیز کو ثالثی کے عمل میں ڈال کر التوا کا شکار کیا جس کا خمیازہ عوام کو آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیر پاور سردار اویس لغاری  نے کہا کہ  نامکمل رپورٹ پر ثالثی ہوتی تو آئی پی پیز کو کلین چٹ مل جانی تھی، ہماری حکومت آئی پی پیز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے