وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم متعارف، کب سے لاگو ہوگی؟

 

وزارت خزانہ نے نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرادی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پنشن اسکیم کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کنٹری بیوٹری اسکیم میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دیں گے۔
میمورنڈم کے مطابق یہ اسکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہےکہ اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے