پاکستانی فری لانسرز کی آمدن ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستانی فری لانسرز نے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ برآمدی آمدن حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر کے دوران فری لانسرز نے 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے اور رواں سال اگست کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 49 فیصد بڑھی، جبکہ اگست 2026 کے مقابلے میں اس میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے مجموعی طور پر 55 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔ یہ آمدن گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی مجموعی برآمدی آمدن ایک ارب 76 کروڑ ڈالر رہی تھی۔فری لانسنگ کے شعبے سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن خدمات کی برآمدات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ستمبر میں ریکارڈ آمدن اور پہلی سہ ماہی کی مجموعی کارکردگی اس شعبے میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمی کی عکاسی کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے