چیک باؤنس کیس میں راج پال یادیو کو سپریم کورٹ کی سخت وارننگ

بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر رقم جمع نہ کرانے پر عدالت کی سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے راج پال یادیو کو 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی۔سماعت کے دوران راج پال یادیو کے وکیل نے شکایت کنندہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ’غریب نہیں ہیں‘، جس پر جسٹس جوئے مالیا باگچی نے سخت ردعمل دیا اور وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کب بولنا ہے، جبکہ عدالت نے سخت الفاظ میں جیل بھیجنے کی وارننگ دی۔عدالت نے راج پال یادیو کو منگل تک 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی کے لیے مزید مہلت دے دی۔یہ معاملہ 2010 میں ایک فلم کے لیے حاصل کی گئی 5 کروڑ بھارتی روپے کی مالی معاونت سے متعلق ہے۔ رپورٹس کے مطابق بعد ازاں اس رقم کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے چیکس باؤنس ہوگئے تھے، جس کے بعد معاملہ قانونی کارروائی تک پہنچا

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے