ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، اہم قومی امور اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پریس کانفرنس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان سمیت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تازہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ عزم استحکام وژن کے تحت شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔اسی طرح پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں ان کارروائیوں سمیت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور دیگر اہم قومی معاملات سے متعلق بریفنگ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے