پی ایس ایکس : تاریخ رقم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 4 ہزار کی حد عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں