امریکا میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
واشنگٹن: امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں 4 ستمبر 2026 کو قومی اوسط قیمت تقریباً 5.88 ڈالر فی گیلن ریکارڈ کی گئی، جو جون 2022 کے سابقہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں کے باعث عالمی ڈیزل سپلائی مزید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امریکا میں بالخصوص مشرقی ساحل پر ڈیزل کے ذخائر میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔فصلوں کی کٹائی اور سردیوں کی آمد کے باعث ڈیزل کی طلب میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل ٹرکنگ، زراعت اور تعمیرات میں بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت بڑھنے سے اشیائے خورونوش، ترسیل اور روزمرہ استعمال کی دیگر مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں