سونا سستا، چاندی مہنگی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 436 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے کی سطح پر آگیا۔اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 414 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 179 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 57 روپے بڑھ کر 6 ہزار 154 روپے کی سطح پر آگئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں