سرفراز احمد اور عمر گل کو کوچنگ عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناکام کارکردگی کے پیش نظر اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان علی آغا کو بھی تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم سے علیحدہ کرکے وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد سرفراز احمد اور عمر گل کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلے لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے، جبکہ بولنگ کوچ عمر گل کو بھی فارغ کیا جائے گا۔تاہم دونوں کوچز جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران بدستور ٹیم کا حصہ رہیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوران مائیک ہیسن کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔ اس کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں بھی مائیک ہیسن ہی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔یہ فیصلہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کا مقصد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانا قرار دیا جارہا ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں