سہیل سمیر کی شارٹ فلم کا رومانوی منظر تنقید کی زد میں

کراچی: پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار سہیل سمیر اپنی نئی شارٹ فلم ’دوسری عورت‘ کے ایک رومانوی منظر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی شارٹ فلم ’دوسری عورت‘ ایک سسپنس تھرلر ہے، تاہم فلم کا ایک رومانوی منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔وائرل کلپ میں سہیل سمیر کو اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے، جبکہ منظر کے دوران ادا کیے گئے بعض مکالموں پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا۔متعدد صارفین نے اس منظر کو پاکستانی تفریحی مواد کے لیے نامناسب قرار دیا۔ بعض صارفین نے اس کا موازنہ بھارتی فلموں اور ترک ڈراموں سے کیا، جبکہ کچھ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس نوعیت کے مناظر کو نشر کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس منظر کے حوالے سے مختلف آرا بھی سامنے آئی ہیں اور صارفین کے درمیان پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں ایسے مواد کی گنجائش پر بحث جاری ہے۔واضح رہے کہ سہیل سمیر کا شمار پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ’سنو چندا‘، ’تیرے بن‘، ’عشق ہوا‘ اور ’دایان‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ مزاحیہ کرداروں سے لے کر منفی کرداروں تک، مختلف نوعیت کے کرداروں میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے