بلی آئلش کے بھائی فنیاس اوکونل رشتہ ازدواج میں منسلک
کیلیفورنیا: معروف امریکی گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی اور موسیقار فنیاس اوکونل اپنی دیرینہ گرل فرینڈ، یوٹیوبر اور اداکارہ کلاڈیا سولیوسکی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔فنیاس اوکونل اور کلاڈیا سولیوسکی نے ہفتے کے روز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا باربرا میں واقع سان یسیدرو رینچ میں منعقدہ ایک تقریب میں شادی کی۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بلی آئلش نے اپنے بھائی فنیاس اوکونل اور کلاڈیا سولیوسکی کی شادی کی تقریب میں بطور آفیشیئنٹ اہم کردار ادا کیا اور دونوں کی شادی کی کارروائی مکمل کروائی۔تقریب میں معروف گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر، اداکارہ کرسٹن بیل، نینا ڈوبریو، ایما چیمبرلین سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔فنیاس اوکونل اور کلاڈیا سولیوسکی کئی برس سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ دونوں کی ملاقات 2018 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی، جبکہ جوڑے نے ستمبر 2025 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔کلاڈیا سولیوسکی یوٹیوبر اور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسکن کیئر برانڈ کی بانی بھی ہیں، جبکہ فنیاس اوکونل گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار اور میوزک پروڈیوسر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں اور اپنی بہن بلی آئلش کے ساتھ متعدد کامیاب گانوں پر کام کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں