آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہوگئیں
کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر چہرے اور آنکھ کے گرد زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی حالت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات واضح دکھائی دیے۔ گلوکارہ کے مطابق وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اسی دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے باعث آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف ہوئی۔ بعد ازاں صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ویڈیو پیغام میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں