شہزادی ڈیانا کی موت پر بھائی نے کتاب لکھ دی

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی اور موت سے متعلق گردش کرنے والی مبینہ غلط معلومات کے جواب میں کتاب لکھنے کا اعلان کردیا۔چارلس اسپینسر کے مطابق ڈیانا کی 30ویں برسی قریب آنے پر انہیں متعدد انٹرویوز کی درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی یادیں اور خیالات کتاب کی صورت میں قلم بند کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ڈیانا سے متعلق کئی ایسی باتیں بھی حقیقت سمجھ لی گئیں جو ان کے مطابق درست نہیں۔چارلس اسپینسر نے ’سوائن سانگ: ڈیانا، مائے سسٹر‘ کے نام سے کتاب تحریر کی ہے، جس میں وہ ڈیانا کے ساتھ اپنی زندگی، یادوں اور ان کی موت کے المناک ہفتے کے بارے میں تفصیل سے اپنا مؤقف بیان کریں گے۔یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ چارلس اسپینسر اپنی بہن سے متعلق اتنی تفصیل اور کھل کر بات کریں گے۔ کتاب 22 ستمبر کو برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں شائع ہوگی اور اسے 12 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے