مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 بن گئیں
ویب ڈیسک:پاکستانی ماڈل مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ منیلا میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں 10 فائنلسٹس کے درمیان مقابلے کے بعد انہیں فاتح قرار دیا گیا۔مصباح ارشد اب 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔2000 میں پیدا ہونے والی مصباح ارشد اس سے قبل مس پاکستان ورلڈ 2023 اور مس اورا پاکستان 2023 کے اعزازات بھی حاصل کرچکی ہیں۔ وہ جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں