رجب بٹ مشکل وقت میں مسٹر پتلو کی حمایت میں سامنے آگئے

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا اور انہیں ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا ہے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل پیش آنے والے بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو پیغام جاری کرکے افسوس کا اظہار کیا اور معافی مانگتے ہوئے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔اس صورتحال میں رجب بٹ نے ماضی کے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مسٹر پتلو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی، تاہم انہوں نے ماضی میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارا ہے۔رجب بٹ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہی حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، اس لیے ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔یوٹیوبر نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتی تھیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے