اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کی گاڑی حادثے کا شکار، بال بال محفوظ

نئی دہلی: معروف بھارتی میوزک کمپوزر اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کی گاڑی کو چنئی میں حادثہ پیش آیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔حادثہ صبح تقریباً ساڑھے 3 بجے پیش آیا، جب امین اپنے دوست کے ہمراہ ایئرپورٹ جا رہے تھے۔ ان کا دوست گاڑی چلا رہا تھا جبکہ امین ساتھ والی نشست پر موجود تھے۔پولیس کے مطابق ایک دوسری گاڑی ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرکزی سڑک پر آگئی اور امین کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں امین اور ان کے دوست کو معمولی چوٹیں آئیں۔دونوں کو فوری طور پر کاویری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔اے آر امین کی بہن خدیجہ رحمان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کا تشویش اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ امین اللہ کے فضل سے بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے