حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ
ینبع: یمن کے حوثی گروہ کے عسکری ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں سعودی آئل ٹینکروفا’ کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔حوثی ترجمان کے مطابق سعودی آئل ٹینکر وفا’ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع کے قریب بحیرہ احمر کے شمالی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 22 جولائی کو سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک حوثیوں نے مجموعی طور پر 8 سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ 29 سعودی آئل ٹینکرز کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں آگے بڑھنے سے روک کر واپس لوٹنے پر مجبور کیا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں