بلوچستان میں امن ہر صورت قائم ہوگا، دہشت گردی کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ہر صورت قائم کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی۔کوئٹہ میں اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) کے 20ویں بنیادی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر کسی نظریے کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ تشدد ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے کھلے ہیں اور ان کی بحالی، تعلیم، صحت اور روزگار کے لیے جامع حکومتی منصوبہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم انہیں ریاست سے دور کرنے کے بجائے قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے اور ریاستی اداروں و سکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔تقریب میں 280 اہلکاروں نے کامیابی سے تربیت مکمل کی، جن میں 3 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل تھیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے