کراچی:موسلا دھار بارش، عوام گھروں میں رہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج اور کل بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی مکمل طور پر نہیں نکالا جا سکا تھا کہ ایک بار پھر شہر کے مختلف حصوں میں بارش شروع ہوگئی۔ محمود آباد، شاہ فیصل کالونی، صدر، ایم اے جناح روڈ، فریئر ہال، جناح اسپتال، نرسری، شارع فیصل، گلشن اقبال، کورنگی اور ڈیفنس سمیت کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے