پنجاب اسمبلی: 26اپوزیشن ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا عمل شروع

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر آفس نے معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے  آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جب کہ سپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے