ایران کو ہسپتال پرحملےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی: نیتن یاہو
ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا ہسپتال اور وسطیٰ اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ایرانی ظالموں کو ہسپتال پرحملےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے۔ خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروارہے ہیں۔ ہم آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کر دیں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیے حملوں میں شدت کی ہدایت کی ہے۔
ایران نے صبح ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے جس سے اب تک 65 اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیاکہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنای۔ جب کہ ساروکا ہسپتال کو فوجی مراکز کے واقع قریب ہونے کی وجہ سے جزوی نقصان ہوا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں